رنبیر سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کیلئے واپس کیپ ٹائون پہنچ گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:49

رنبیر سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کیلئے واپس کیپ ٹائون ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اداکار ششی کپور کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد کیپ ٹائون میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی دوبارہ عکسبندی میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے ممبئی میںاپنے بڑے چچا کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی روک دی جس کے بعد انہوں نے اپنے کام کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹائون میں ساتھی اداکارہ منیشا کوئرالہ کو جوائن کیا اوردوبارہ عکسبندی شروع کر دی ہے۔

ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم میں اداکار رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، سونم کپور، انوشکا شرما، دیا مرزا اور وکی کوشال شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :