ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:49

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں کل جمعہ کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کے 53 ویں میچ میں ہانگ کانگ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیمیں آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

کینیا اور سکاٹ لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ نمیبیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یو اے ای اور نیپال کے مابین میچ شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :