معین علی ٹور میچ میں انگلینڈ الیون کی قیادت کریں گے

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:49

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) آل رائونڈر معین علی کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ میں انگلینڈ الیون کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ دو روزہ وارم اپ میچ پرسوں ہفتہ سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق معین علی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں جیک بال، گیری بیلنس، میسن کرین، ٹام کوران، بین ڈکٹ، بین فوکس، کیتن جینگز، ڈین لارسن، جیک لیچ، لیم لونگسٹون اور مارک ووڈ شامل ہیں۔