قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں پرسوں چار میچ شروع ہوں گے

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں پرسوں ہفتہ کو چار میچوں کا آغاز ہوگا۔ کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

لاہور بلیوز اور حبیب بنک کے مابین میچ سٹیٹ بنک سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگا۔ سوئی نادرن گیس اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں نیاز سٹیڈیم، حیدر آباد میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ یو بی ایل اور واپڈا کے مابین میچ این بی پی سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :