انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:43

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بین سٹوکس اور ایلیکس ہیلز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جونی بیئرسٹو، جو روٹ، ایلیکس ہیلز، سام بلنگز، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، عادل راشد، ڈیوڈ ولی، لیم پلنکٹ، ٹام کوران، مارک ووڈ اور جیک بال شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔