پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیدیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 دسمبر 2017 12:03

پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 دسمبر۔2017ء) پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان میں امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر اپنے سفارتخانے کی القدس منتقلی کے اقدام سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص اس کی 1980ءکی قرارداد نمبر478 کی کھلی خلاف ورزی ہے جب کہ اس اقدام سے اس معاملے پرگزشتہ کئی عشروں سے قائم عالمی مفاہمت، علاقائی امن اور سلامتی اورمشرق وسطی میں دیرپا امن کے امکانات کونقصان پہنچے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے منصوبے کی مذمت کرتا ہے اوراس مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کے حال ہی میں منظور کئے گئے حتمی اعلامیے کی مکمل طورپر توثیق کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :