سیاسی پناہ میں ناکامی پر پاکستانیوں کے ایک گروپ کو جرمن بدرکردیاگیا

پاکستانیوں کو جرمنی سے ملک بدرکیے جانے کے فیصلے سے پہلے ہی مطلع کردیاتھا،پاکستانی قونصل جنرل

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:34

سیاسی پناہ میں ناکامی پر پاکستانیوں کے ایک گروپ کو جرمن بدرکردیاگیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو جانے کے بعد پاکستانی تارکین وطن کے ایک گروپ کو پاکستان واپس بھیج دیاگیا،ادھر پاکستانی قونصل جنرل نے کہاہے کہ پاکستانیوں کو جرمنی سے ملک بدرکیے جانے کے فیصلے سے پہلے ہی مطلع کردیاتھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فی احال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا ہے تاہم جرمن وزارت داخلہ کے مطابق 2016 کے مقابلے میں رواں برس جرمنی سے پاکستان بھیجے جانے والے تارکین وطن کی تعداد دوگنی رہی ہے۔

رواں برس قریب 149 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا، جب کہ یہ تعداد گزشتہ برس 81 اور سن 2015 میں فقط 22 تھی۔اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں مجموعی طور پر 73 ہزار سے زائد ایسے تارکین وطن مقیم ہیں، جن کا آبائی ملک پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے آٹھ ہزار 796 کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ جرمن حکام کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی تعداد میں رواں برس نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔جرمن حکام کے مطابق زیادہ تر پاکستانی معاشی وجوہات کی بنا پر اپنے ملک سے ترک وطن کرتے ہیں جب کہ ایسے افراد کی تعداد نہایت کم ہے، جن کی زندگیوں کو واقعی ان کے آبائی ملک میں خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :