ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع ہیں،ْ

2700 میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہو گی ،ْ سر دار اویس احمد خان لغاری زائد بلنگ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ْ وفاقی وزیرتوانائی کا انٹرویو

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:34

ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع ہیں،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جن سے 2700 میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہو گی ،ْ زائد بلنگ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے جن سے 2700 میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھر کوئلے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صرف انہی فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہو گی جہاں لوگ بجلی چوری کرتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے حوالے سے اپنی شکایات کے اندراج کے حوالے سے عوامی مہم شروع کی جائے گی جبکہ زائد بلنگ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں ایک ہی جیسی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :