بھارتی ریاست راجھستان میں ہندو انتہا پسند نے مسلمان شخص کو زندہ جلا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 11:52

بھارتی ریاست راجھستان میں ہندو انتہا پسند نے مسلمان شخص کو زندہ جلا ..
راجھستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) : بھارتی ریاست راجھستان میں ہندو انتہا پسند نے ایک مسلمان شخص کو زندہ جلا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند نے لو جہاد کے الزام میں مسلمان شخص پر پہلے کلہاڑی کے وار کیے اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔ ہندو انتہا پسند کے اس تمام تر فعل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں ہندو انتہا پسند کے مسلمان شخص پر کلہاڑی کے وار اور بعد ازاں پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے مناظر بھی موجود ہیں۔

ہندو انتہا پسند نے اپنے فعل پر شرمندہ ہونے کی بجائے کیمرے کے سامنے آ کر دیگر لو جہاد کرنے والوں کو پیغام دیا کہ اگر تم لوگوں نے لو جہاد نہ چھوڑا تو تم سب کا بھی یہی انجام ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان شخص کے قتل کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی ہندو انتہا پسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :