کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا ،ْ

بروقت روک لینے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:34

کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا ،ْ
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا تاہم بروقت روک لینے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

(جاری ہے)

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا تاہم ٹرین کو بروقت روک لیا گیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق واقعہ اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن کا شاک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں 3 سو سے زائد مسافر سوار ہیں، جو سب محفوظ رہے۔انجن پٹری سے اترنے کے بعد دیگر ٹرینوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :