اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلزکل شروع ہونگے

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلزکل جمعہ کو سہ پہر تین بجے سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ، جی ایٹ فور میں شروع ہونگے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز میں 25 سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کرے گی،انہوں نے اسلام آباد کے تمام فٹ بالروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرائلز میں حصہ لیںاور عمر کے ثبوت کے لئے شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔