رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ کا پوسٹر جاری کردیاگیا

فلم آئندہ سال 28دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:14

رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ کا پوسٹر جاری کردیاگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی فلم ’’ سمبا‘‘کا پوسٹر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے رنویر سنگھ نے روہیت شیٹی کے ساتھ اپنی آئندہ فلم سمبا کااعلان کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں وہ پولیس یونیفارم پہنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم میں رنویر سنگھ کی ہیروئن ممکنہ طور پر تمنا بھاٹیہ ہوں گی،جس کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی اور آئندہ سال 28دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

رنویر سنگھ ان دنوں دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی متنازع فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں،جبکہ روہیت شیٹی نئی فلم ’’گول مال ریٹرنز‘‘ کی کامیابی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :