’’بڑھو پنجاب پڑھو پنجاب‘‘کے تحت قصورمیں 6 انٹرکالجز کاافتتاح کردیاگیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:35

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے مشن’’بڑھوپنجاب پڑھوپنجاب‘‘کے تحت حلقہ قصورکے حلقہ این ای142میں 6 مزید انٹرکالجز کاافتتاح کردیاگیاہے۔ آج اگرہم اپنی بچیوں کو بہترین تعلیم سے آراستہ کریں گے تو کل کا معاشرہ پڑھالکھا ہوگا، اگرمعاشرہ پڑھالکھاہوگا تو ملک ترقی کر سکے گاجوکہ ملک پاکستان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں اورضلع کونسل قصورکے چیئرمین راناسکندرحیات خاں نے سرائے مغل اور جمبرکلاں میں 2کالجزکا افتتاح کرنے کے بعد بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 142میں جن لوگوں نے 11سال سے حکومت کی انہوں نے صرف 15دیہات میں ہی سوئی گیس فراہم کی مگر تعلیم کے شعبہ میں بالکل ہی اضافہ نہ کیا اورنہ ہی سڑکیں بنوائیں مگرہم نے نہ صرف150دیہاتوں میں سوئی گیس فراہم کی بلکہ سڑکوں کا جال بھی بچھادیاہے جوکہ سرائے مغل سے پتوکی ‘پھولنگر‘ہلہ‘ حجہ کلاں ‘ہنجرائے کلاں وغیرہ کو آپس میں ملاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب انشاء اللہ تعلیم کے میدان میں بھی اس کو ضلع قصور سے سب سے آگے لیکر جائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حلقہ این ای142میں پہلے 2انٹرکالج تھے اب ان کی تعداد میں 6کالجزکا اضافہ اورکرکے کل 8انٹرکالج جن میں آج سرائے مغل‘ بہڑوال کلاں اور جمبرکلاں کے علاقوں میں افتتاح کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :