خادم اعلیٰ کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا،من پسند افراد پر مہربانیاں

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:13

خادم اعلیٰ کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا،من پسند افراد پر مہربانیاں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر۔7دسمبر2017ء):تجزیہ کار سید قاضی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے 73کروڑ روپے کا ٹھیکہ من پسند افراد مظہر حیات کو دے دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر انجنیئرنگ اینڈ کنسٹرکشن مظہر حیات نے پیپرا رولز ہوا میں اڑا دیئے ،اور 73کروڑ 96لاکھ 37ہزار روپے کا ٹھیکہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق ٹھیکہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی دیا گیا ۔قومی اسمبلی کے حلقوں جاری ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایل ڈی اے بھی قوانین کی خلاف ورزی پر سیکرٹری ہاؤسنگ کو جواب دینے میں ناکام رہا ہے ۔مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں