ْبجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پورا کر دیا ہے، حبیب الرحمن شاکر

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:16

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل بالاکوٹ کے صدر حبیب الرحمن شاکر نے کہا ہے کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے، ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پورا کر دیا ہے، 2018ء کی بجائے 2017ء میں ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک بھر میں ختم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے، اس جماعت کے بانی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں، انہی ترقیاتی کاموں کی سزا نواز شریف کو دی جا رہی ہے، ملک کے ساتھ مخلصی کی سزا وہ کاٹ رہے ہیں، انشاء الله وہ دن دور نہیں جب یہی عوام انہیں 2018ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا کر دوبارہ وزیراعظم کے منصب پر بٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :