اوگی کے گائوں خوشحال ڈوگہ کی لڑکی طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:14

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) اوگی کے دور افتادہ گائوں خوشحال ڈوگہ سے لڑکی طلائی زیورات اور نقدی سمیت اغواء کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سجاد ولد کالا خان ساکنہ خوشحال ڈوگہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ اس کی بھانجی مسماة (ز) بی بی جو میری زیر کفالت تھی، تین روز قبل میری ساس زیتون بی بی اور سالی روبینہ بی بی ہمارے گھر آئیں اور میری بھا نجی کو ورغلا پھسلا کر سویر ولد رفیق ساکنہ خوشحال ڈوگہ کے ساتھ بغرض شادی اغواء کر کے لے گئیں، ملزمان کے ساتھ محمد رفیق نے بھی لڑکی کو اغواء کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جاتے ہو ئے بھانجی اور ملزمان نے میرے گھر سے اڑھائی تولے سونا اور کچھ نقدی بھی لے کر رفو چکر ہو گئے۔ پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر محمد رفیق اور دو خواتین کے خلاف 365B کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی اور نقدی و سونے کی برآمدگی کیلئے کوششیں تیز کر لی ہیں۔