مستقبل کے معماروں کو وطن عزیز کی باگ دوڑ سنبھالنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرنا ہو گی، سردار سراج محمد

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا ہونا ممکن نہیں ہے، قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے، مستقبل کے معماروں کو مستقبل میں وطن عزیز کی باگ دوڑ سنبھالنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار وزڈم ہائوس پبلک سکول اینڈ کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سردار محمد شفیق نے سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے سکول کے وائس پرنسپل سردار سراج محمد نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد شفیق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وزڈم ہائوس گذشتہ 25 سال سے تعلیمی میدان میں اپنا حق ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی شبانہ روز محنت کے نتیجہ میں مستقبل کے معماروں کو نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ طلبہ کی کردار سازی بھی کی جا رہی ہے، اساتذہ کی کاوشوں کی بدولت سکول کے طلباء نے نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں طلحہ ارشد، حمزہ صمد، عمیر شاہ، رواتہ افنان، زینب سراج، حفصہ نورین، طلحہ یوسف اور ایان عمران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :