شیروان کے علاقہ لکھالہ میں دو بچوں کے باپ نے گھریلو ناچاقی پر خود پر خودکشی کر لی

لخت جگر کو بچانے کی کوشش کرنے والی ماں فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئی

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) شیروان کے علاقہ لکھالہ میں دو بچوں کے باپ نے گھریلو ناچاقی پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ لخت جگر کو بچانے کی کوشش کرنے والی ماں بھی فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئی ، تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لکھالہ میں دو بچوں کے باپ ریاست ولد کالا خان نے گھریلو ناچاقی پر پستول سے خود پر فائر کر کے خودکشی کی، بیٹے کو بچانے کی کوشش کرنے والی ماں ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔

وقوعہ کی اطلاع پر شیروان پولیس موقع پر پہنچ آئی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا۔ زخمی خاتون کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، متوفی کے 2 معصوم بچے بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :