حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ کا ایک سال مکمل ہو گیا
تازہ ترین : 1
حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ کا ایک سال مکمل ہو ..

حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ کا ایک سال مکمل ہو گیا

چترال سے اسلام آباد جانے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث حویلیاں میں بٹولنی کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) حویلیاں میںقومی ائیر لائن( پی آئی ای) کے طیارہ کو پیش اانے والے حادثہ کو ایک سال بیت ہو گیا۔ ایک سال قبل 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا طیارہ فنی خرابی کے باعث حویلیاں میں بٹولنی کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارہ حادثہ میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ، ان کی اہلیہ، مذہبی سکالر جنید جمشید اور ان کے اہلیہ سمیت48 افراد شہید ہو گئے تھے۔ طیارہ حادثہ میں شہید ہونے افراد کے لواحقین نے جمعرات کو حادثہ پر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیںگئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 11:14:22

اپنی رائے کا اظہار کریں