شام میں دریائے فرات کے کنارے داعش کو شکست دیدی گئی ہے، صدر پیوٹن

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:02

شام میں دریائے فرات کے کنارے داعش کو شکست دیدی گئی ہے، صدر پیوٹن
ْماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو دریائے فرات کے علاقے میں شکست دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ روس شامی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے فرات کے مشرقی اور مغربی کناروں پر فوجی آپریشن ختم کردیئے گئے ہیں اور داعش کو مکمل شکست دیدی گئی ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر چھوٹے پیمانے پر مزاحمت تاحال جاری ہے۔