داتا دربار کے قریب ایک لڑکی پُراسرار طور پر ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 10:59

داتا دربار کے قریب ایک لڑکی پُراسرار طور پر ہلاک
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) :داتا دربار کے قریب ایک لڑکی پُر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے قریب سے پُر اسرار طور پر ہلاک ہوئی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 22سال ہے جبکہ بظاہر لڑکی کی موت کوئی زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق تاحال لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :