امریکی صدر کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر "القدس "ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 01:14

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06دسمبر 2017ء ):امریکہ نے بیت المقدس کوبا ضابطہ اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ،امریکی صدر کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر "القدس "ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو باقاعدہ طور پر اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے اپنے خطاب کے دوران بیت المقدس کو اسرائیل کا باضابطہ دارلحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ۔امریکہ کے اس اعلان کے بعد مسلم امہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔دنیا بھر کے لوگ امریکی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ٹوئٹر پر "القدس" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔