مصر نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 01:03

مصر نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے انکار کر دیا
قاہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06دسمبر 2017ء ):امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے اور اپنا سفارتخا نہ بیت المقدس میں منتقل کرنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اپنے سفارتخانے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کو کہا جس پر مصر نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو باضابطہ اسرائیل کادارلحکومت تسلیم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے اپنے خطاب کے دوران بیت المقدس کو اسرائیل کا باضابطہ دارلحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ۔امریکہ کے اس اعلان کے بعد مسلم امہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے باقی ممالک پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھی اپنے سفارتخانے تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیں جس پر مصر نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔