امریکی صدر کے اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ میں مظاہرے پھوٹ پڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 00:46

امریکی صدر کے اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ میں مظاہرے پھوٹ پڑے
غزہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06دسمبر 2017ء ):امریکہ نے بیت المقدس کوبا ضابطہ اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ،امریکہ کے اس اشتعال انگیز قدم پر دنیا بھر کے مسلمان ممالک میں غم و غسے کی لہر دوڑ گئی ، مشرق وسطیٰ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو باضابطہ اسرائیل کادارلحکومت تسلیم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے اپنے خطاب کے دوران بیت المقدس کو اسرائیل کا باضابطہ دارلحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ۔امریکہ کے اس اعلان کے بعد مسلم امہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق مشرق وسطیٰ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جبکہ دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں مظاہرین نے امریکی فسارتخانے کا گھیراؤ کر لیا ہے ۔امریکہ نے اس فیصلے پر آنے والے رد عمل کے خدشے کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔