امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں،فلسطینی تنظیم حماس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 00:21

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں،فلسطینی ..
غزہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06دسمبر 2017ء ):فلسطینی تنظیم حماس نے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرئیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے اور اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے اعلان کے بعد مسلم امہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔فلسطینی تنظیم حماس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔