ایک شخص کے خوفناک وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نام نے 100 مسافروں کی پرواز کو اترنے پر مجبور کردیا
امین اکبر بدھ 6 دسمبر 2017 23:48
لوگوں کو وائی فائی کے نام تخلیق کرنا بہت پسند ہے۔ آپ بھی کبھی اپنے موبائل سے وائی فائی ہاٹ سپاٹ تلاش کریں تو کبھی کبھار عجیب و غریب نام بھی سامنے آتے ہیں۔ یہ نام ذومعنی اور دھمکی آمیز فقروں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ تاہم بہت سے نام لوگوں کےلیے مشکلات بھی پیدا کر سکتے ہیں۔
حال ہی میں ایک شخص کے وائی فائی کے انوکھے نام نے ترکی ائیر لائن کی پرواز کو نیچے اترنے پر مجبور کردیا۔
(جاری ہے)
نیروبی سے استنبول آنے والی پرواز میں ایک شخص کے وائی فائی ہاٹ سپاٹ کا نام ”Bomb on board“ تھا، جس کی وجہ سے اسے سوڈان میں اتارنا پڑا۔ترکی ائیرلائن نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس طرح کی شرارتیں کرنے والے افراد کو علم ہونا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ مذکورہ وائی فائی ہاٹ سپاٹ نام دوران پرواز ہی تخلیق کیاگیاتھا۔ جہاز کی چیکنگ کے لیے پرواز کو سوڈان میں خرطوم ائیرپورٹ پر اتارا گیا تھا اور تمام مسافروں اور طیارے کی سیکیورٹی چیک کرنے کے بعد محفوظ طریقے سے سفر کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس شرارت کرنےوالے کی شناخت ہوئی ہے یانہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.