وزیر اعلی سندھ سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

قطر کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،گورنر سندھ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا اہم شہر ہے،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں،قطر کے سرمایہ کار بھی ان مواقع سے فائدہ ا ٹھائیں، گفتگو

بدھ 6 دسمبر 2017 22:26

وزیر اعلی سندھ سے قطر کے قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے دیگر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے گورنر ہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک قطر باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور قطر اسلامی اخوت کے لازوال رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں،دوطرفہ تعلقات باہمی احترام ، مذہبی رواداری ، اخوت اور بھائی چارہ کی بنیاد پر مزید مستحکم ہو رہے ہیں ، قطر نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی مدد کی جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا اہم شہر ہے،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں،قطر کے سرمایہ کار بھی ان مواقع سے فائدہ ا ٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک قطر اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، قطر کے سرمایہ کاری صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فوری منافع حاصل کرسکتے ہیں ، کراچی شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے قطری سرمایہ کاری اہم ثابت ہو سکتی ہے اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد و تعاون بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے، نجی سیکٹر کے فعال کردار سے لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہو رہے ہیں جس سے غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔ قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔