افغانستان سے منشیات پاکستان کی طرف سمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی

خیبر زیڑئی کنڈائو پوسٹ پر بھی چھوبیس کلو چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار، کامیاب کارروائی پر خاصہ دارفورس کے اہلکاروں کو انعام دیا جائیگا ، اے پی اے لنڈی کوتل کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 دسمبر 2017 21:23

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2017ء) طورخم میں چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار پکری گئی ، افغانستان سے منشیات پاکستان کی طرف سمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملزم ٹرالر گاڑی سمیت قبضے میں لے لئے گئے، خیبر زیڑئی کنڈائو پوسٹ پر بھی چھوبیس کلو چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار، کامیاب کارروائی پر خاصہ دارفورس کے اہلکاروں کو انعام دیا جائیگا ، اے پی اے لنڈی کوتل نیاز محمد کی میڈیا سے گفتگو، اس موقع پر تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الاسلام اور نائب تحصیلدار طورخم تحسین اللہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

طورخم بارڈر پر خاصہ دارفورس کے اہلکاروں صوبیدار سفیر اللہ شنواری ، حوالدار رحمان الدین ، خاصہ دار شکیل خان آفریدی اور محمد آیاز نے افغانستان سے آنے والے خالی ٹرک کے ٹائرز میں چھپائے گئے دو سو اکتیس کلو گرام چرس اور تیرا کلو گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برآمد کر لی اور ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ملزم نے ٹرالر میں رکھی گئی منشیات افغانستان سے پاکستان لانے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش پولیٹیکل انتظامیہ کی خاصہ دار فورس نے ناکام بنا دی ملزم کے مطابق منشیات کی قیمت کروڑ روپے سے اوپر ہے اس موقع پر اے پی اے لنڈ ی کوتل نیاز محمد ، نے اپنے تحصیلداروں شمس الاسلام اور تحسین اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو منشیات سمگل کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ملزموں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی اے پی اے لنڈی کوتل نیاز محمد نے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے اور پورے پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے جس کا سد باب کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس کو ہر جگہ الرٹ کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ اسی روز خیبر زیڑئی کنڈائو سر پر بھی خاصہ دار فورس نے ایک گاڑی سے چھوبیس کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی اور اس کا رروائی میں صوبیدار سوالز خان آفریدی کے سپاہیوں نے کردار ادا کر دیا اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی دونوں واقعات مین گرفتار ملزموں سے تفتیش کی جائیگی۔