ادارئہ فروغ قومی زبان میں شعبہ خطاطی کے باضابطہ قیام کا افتتاح کر دیا گیا
شعبہ خطاطی کا قیام اس فن کے تحفظ اور فروغ کی طرف پہلا عملی قدم ہے۔عرفان صدیقی
بدھ 6 دسمبر 2017 21:18
(جاری ہے)
خطاطی محض ایک فن نہیں بلکہ کاتبین وحی کا ورثہ ہے۔حسن وجمال ، روحانیت، تقدس اور عقیدت کے پہلو بھی اس فن سے جڑے ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ حکومتی سرپرستی کے بغیر ہمارے خطاطوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ہمارے خطاطوں کا اس سے بڑھ کر اعزاز کیا ہوسکتا ہے کہ روضہ رسول ؐ کی جالیوں پرخطاطی کی سعادت ایک پاکستانی فنکار کو حاصل ہوئی۔ نوجوان اشرف ہیرا نے ترکی میں ایک ہزار خطاطوں کے مقابلے میں اول انعام حاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن نے ملک بھرکے خطاطوں کی پہلی ڈائریکٹری بھی مرتب کرلی ہے جو جلد ہی شائع کی جارہی ہے۔ 320خطاطوں کی تصاویر، ان کے فن پارے، ان کے بارے میں معلومات اس ڈائریکٹری میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ خطاطی کی قومی اور بین الاقوامی نمائشوں کے موقع پر قبائلی علاقوں سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں سے آنے والے نوجوانوں کے کام کوبے حدسراہاگیا۔ یہ ہمارے معاشرے میں خطاطی کے فن سے محبت ووابستگی اوران کے اندرموجود بے پناہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم یہ کام ایک سعادت اور فرض سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں برادر اسلامی ممالک ایران اور ترکی سے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ خطاطی اور اس فن کی تعلیم وترویج کے لئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے ممتاز خطاطوں خالد یوسفی،محمد الہی بخش مطیع اور رشید بٹ نے حکومت کی جانب سے خطاطی کے فن کے لئے توجہ اور باضابطہ ایک ادارہ کے قیام کے لئے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ پہلی بار حکومت کی سطح پر خطاطی کی تعلیم وتربیت کے باضابطہ ادارے کا قیام ایک خواب کی تعبیر سے کم نہیں۔ پوری خطاط برادری اس اقدام پر وزیراعظم اور ان کے مشیر عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے ممتاز خطاطوں، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے افسران میں نشان اعزاز بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ انجینئر عامر حسن، ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے بھی خطاب کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر، پاکستان میں ترک سفارتکار جینگزگونش ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری سید جنید اخلاق کے علاوہ نیشنل بک فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر انعام الحق جاوید، اکادمی ادبیات کے سربراہ ڈاکٹر قاسم بگھیو ، ممتاز شخصیات، خطاطوں اور طالب علم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.