جہلم، خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر* صوبہ کے دور دراز علاقوں میں کھیلوں کی جدید اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان

بدھ 6 دسمبر 2017 21:14

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ کے دور دراز علاقوں میں کھیلوں کی جدید اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی وہی سہولیات دستیاب ہوں جو جم خانہ جات میں دستیاب ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب کروڑوں روپے کے فنڈز سے عالمی معیار کے سپورٹس جمنازیم کی تعمیر جہلم میں مکمل کی ہے جس کی بدولت نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر مختلف کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جمنازیم کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے اور اس سلسلہ میں میریٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کہ آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپورٹس کوچز سے کہا کہ وہ مختلف کھیلوں کے انعقاد کے لئے ضلع میں ایک سپورٹس کیلنڈر تشکیل دیں تاکہ مساوی طور پر تمام کھیلوں کے میگا ایونٹ کا انعقاد کرایا جا سکے جبکہ غر یب کھلاڑیوں کو مواقع و سہولیات فراہم کرنے کے لئے انڈولمنٹ فنڈز بھی قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمنیزیم کمپلیکس جہلم میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس، ہاکی،فٹبال ،فٹنس کلب اور دیگر کھیلوں کے حوالے سے معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے ڈی ایس او آفس جہلم میں باقاعدہ رجسٹریشن سیل بنایا گیا ہے اور رجسٹریشن فارم بھی دے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ضمن میں جنرل پبلک اور تمام سرکاری ملازمین کے لئے رجسٹریشن فیس 2000 روپے اور ماہانہ فیس 1000 روپے جبکہ سٹوڈنٹ کے لئے رجسٹریشن فیس 1000 روپے اور ماہانہ فیس 500 روپے مختص کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :