خاصہ دارفورس نے افغانستان سے پاکستان منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 6 دسمبر 2017 19:38

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) افغانستان سے آنے والے خالی ٹرک کے ٹائرز میں چھپائی گئی دو سو اکتیس کلو گرام چرس اور تیرا کلو گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے ٹرالر میں رکھی گئی منشیات افغانستان سے پاکستان لانے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش پولیٹیکل انتظامیہ کی خاصہ دار فورس نے ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ملزم کے مطابق منشیات کی قیمت کروڑ روپے سے اوپر ہے۔ اس موقع پر اے پی اے لنڈ ی کوتل نیاز محمد ، نے تحصیلداروں شمس الاسلام اور تحسین اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو منشیات سمگل کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ملزموں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی اے پی اے لنڈی کوتل نیاز محمد نے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے اور پورے پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے جس کا سد باب کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس کو ہر جگہ الرٹ کر دیا گیا ہے۔