وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا اہم کارنامہ ہے، سائرہ افضل تارڑ

مسابقتی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پالیسی سازی کی گئی ہے، پولیو کے خلاف جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے، وفاقی وزیر قومی صحت کا آٹھویں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 6 دسمبر 2017 19:12

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ مسابقتی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پالیسی سازی کی گئی ہے ،اس سلسلے میں قومی ہیلتھ ویژن کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پولیو کیخلاف جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔

آٹھویں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ مسابقتی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پالیسی سازی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں قومی ہیلتھ ویژن کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جس کا اعتراف عالمی اداروں نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا پاکستان کا ماڈل عالمی اداروں نے مثالی قرار دیا ہے۔

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمہ میں پاکستان کی کوششوں کی بین الاقوامی سطح پر ستائش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں صحت عامہ کے سب سے بڑے منصوبے نیشنل ہیلتھ پروگرام پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 31 لاکھ خاندان پاکستان کے 40 اضلاع میں اس پروگرام کے تحت صحت کی مفت سہولیات حاصل کر چکے ہیں اور اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے۔

صحت کے شعبے میں گڈ گورنس اور شفافیت کے تحت بڑے پیمانے پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہماری حکومت نے گذشتہ چار سال میں جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ گزشتہ 70 سالوں میں نہیں ہوئے۔ ہم نعروں پر نہیں بلکہ کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :