پاکستان عوامی تحریک نے جسٹس باقرنجفی انکوائری رپورٹ حاصل کرلی

رپورٹ ترجمان پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سول سیکرٹریٹ سے تصدیق کے ساتھ وصول کی

بدھ 6 دسمبر 2017 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ حاصل کر لی ہے بتایاگیا ہے کہ 132 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کو پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان خرم نواز گنڈا پور نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سول سیکرٹریٹ سے تصدیق کے ساتھ وصول کیا بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء 132 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کا جائزہ لیں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔