ملزمان کے حوالے سے امتیازی سلوک روانہیں رکھا جاناچاہیے، لطیف کھوسہ

بدھ 6 دسمبر 2017 18:47

ملزمان کے حوالے سے امتیازی سلوک روانہیں رکھا جاناچاہیے، لطیف کھوسہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ ملزمان کے حوالے سے امتیازی سلوک روانہیں رکھا جاناچاہیے، بدھ کوسپریم کورٹ میں اپنے موکل شرجیل میمن کی ضمانت کے حوالے سے کیس میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے جولوگ گرفتارکئے جاتے ہیں ان کے ساتھ نامناسب رویہ روارکھا جارہاہے جبکہ یہاں عدالتوں میںلوگ ایسے پیش ہوتے ہیں جیسے شاہی دربار میں آتے ہوں ان کاکہناتھا کہ اس رویہ اورسلوک کیخلافسندھ اسمبلی میں ایک قرارداد بھی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ نیب زادے اورکچھ نیب زدہ ہوتے ہیںاوروہی لوگ جیل جاتے ہیں جونیب زدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :