خورشید احمد شاہ کی سی ڈی اے لیبر یونین کے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار امان اللہ خان اور سید امیر حسین شاہ کاظمی کو کامیابی پر مبارک باد

بدھ 6 دسمبر 2017 18:37

خورشید احمد شاہ کی سی ڈی اے لیبر یونین کے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے سی ڈی اے لیبر یونین کے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار امان اللہ خان اور سید امیر حسین شاہ کاظمی کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے مبارک باد کے پیغام میں کہا انہیں امید ہے کہ امان اللہ خان اور ان کی ٹیم پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزدوروں اور محنت کشوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ریفرنڈم میں امان اللہ خان گروپ کی کامیابی درآصل غریبوں اور مزدوروں کی اپنی کامیابی ہے اور میں سی ڈی اے کے تمام ورکرز کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔