ابوظہبی ، ڈوبتے ہوئے امارتی شہری کو بچانے پر پولیس کا روسی شہری کو خراج تحسین

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 6 دسمبر 2017 18:16

ابوظہبی ، ڈوبتے ہوئے امارتی شہری کو بچانے پر پولیس کا روسی شہری کو خراج ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2017ء) اابوظہبی پولیس نے ایک روسی شہری ڈینیل بوکوو کو ڈوبتے ہوئے امارتی شہری کو بچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ابوظہبی پولیس نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر پولیس ہیڈ کوراٹر میں اس روسی شہری کو خراج تحسین پیش کرنے پر انتہائی خوشی کو اظہار کیا۔ ریکارڈ کے مطابق امارتی نے اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو دیا تھا جسکی وجہ سے اسکی گاڑی ساحل میں جا گری ۔

(جاری ہے)

اس وقت یہ روسی شہری جائے حادثہ پر موجود تھا تو اسنے فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگا دی اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر امارتی کو باہر نکال لیا۔ ابوظہبی پولیس کے ڈرایکٹر میجر جنرل مختوم علی الشرفی اس روسی باشندے کو اس کے اس بہادرنہ کام پر خوب سراہا اور کہا کہ انسانیت کی مدد کا جذبہ ہی کسی انسان کو انسان بناتا ہے۔ ابوظہبی پولیس کے ڈرایکٹر کے اس روسی شہری کو سراہنے پر روسی شہری نے بھی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :