چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور وفاق کی جانب سے وکیل علی شاہ گیلانی عدالت میں پیش

عدالت کا چیئرمین پیمرا کی تقرری کیلئے آئینی اور قانونی تقاضے پورے ہونے کا استفسار ، چیئرمین پیمرا کی تقرری کے مراحل اور طریقہ کار کی تفصیل عدالت میں پیش

بدھ 6 دسمبر 2017 17:28

چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور وفاق کی جانب سے وکیل علی شاہ گیلانی عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2017ء) چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور وفاق کی جانب سے وکیل علی شاہ گیلانی عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لئے آئینی اور قانونی تقاضے پورے ہونے کا استفسار کر لیا ، چیئرمین پیمرا کی تقرری کے مراحل اور طریقہ کار کی تفصیل عدالت میں پیش کر دی گئی ، وکیل علی شاہ گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ ابصار عالم کی تقرری کو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق ہوئی، علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ ابصار عالم ہاورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں، ابصار عالم کی تعلیمی اسناد ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ مین چئیرمین پیمرا تقرری کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس عامر فاروق نے وفاق کی طرف سے وکیل سے استفسار کیا کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لئے آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے گئے جس پر وفاق کے وکیل نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے مراحل اور طریقہ کار کی تفصیل عدالت میں پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

وکیل علی شاہ گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ ابصار عالم کی تقرری کو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق ہوئی، علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ ابصار عالم ہاورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں، ابصار عالم کی تعلیمی اسناد ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں۔کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی