کرپشن اداروں کو تباہ کررہی ہے جس کیلئے ہم سب کو مل کر کرپشن کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا،پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم بلوچ

بدھ 6 دسمبر 2017 16:46

نواب شاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) کرپشن اداروں کو تباہ کررہی ہے جس کیلئے ہم سب کو مل کر کرپشن کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ہمارا ملک ترقی نہیں کرسکتا، کرپشن سے پاک صاف ملک دنیا کے ترقی پذیر ممالک ہیں جہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات بہتر ہوکر ملیں گی۔ ان خیالات کا اظہار قائدعوام یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم بلوچ نے کرپشن کے خاتمے کے بارے میں قائدعوام یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک سماجی برائی ہے، اس برائی سے اپنے بچوں کو بچاکر رزق حلال کمانے کا درس دیا جائے تاکہ ہمارا آنے والا نسل اس سماجی برائی سے بچ سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہیدبینظیرآباد میرنادرعلی ابڑو نے کہا کہ 4 دسمبر سے 9دسمبر تک اینٹی کرپشن کا ہفتہ منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کسی سے رشوت طلب کرے تووہ اینٹی کرپشن آفس سے رابطہ کرے تاکہ رشوت طلب کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ رشوت کو ختم کرنے کے لئے ہم سب کو مل کرکام کرناہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشوت دینا اور لینا اسلام میں دونوں حرام قرار دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد لوگوں کو کرپشن کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت دینے اور لینے والے دونوں جہنمی ہیں، ہمارا مذہب ہمیں رشوت لینے سے روکتا ہے، مزید کہا کہ کرپشن سے پاک رزق میں قدرتی برکت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن دنیا میں ناسور بن چکی ہے جس کے لئے اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے آگاہی مہم چلا کر کرپشن کو ہر صورت میں ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :