نوشہرو فیروز،جڈیشنل مئجسٹریٹ نوشہروفیروزکا گورنمنٹ پرائمری اسکولوںکادورہ

بدھ 6 دسمبر 2017 16:46

نوشہرو فیروز،جڈیشنل مئجسٹریٹ نوشہروفیروزکا گورنمنٹ پرائمری اسکولوںکادورہ
نوشہرو فیروز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) فرسٹ سول جج و جڈیشنل مئجسٹریٹ نوشہروفیروزعبدالحفیظ چاچڑنے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہروفیروز غلام شاہ کی ہدایات پر گورنمنٹ پرائمری اسکول محمد عرس بھٹی،گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول محمد عاقل بھرٹ ، گورنمنٹ پرائمری اسکول سید لیمون شاہ کادورہ کیا۔ دورے کے دوران سول جج نے اساتذہ ، عملے اور طلباء کی حاضری چیک کی، اس کے علاوہ ایس ایم سی فنڈز کے استعمال، ریکارڈ اور اسکول کی موجودہ صورتحال فرنیچر، بائونڈی وال، پینے کے پانی کی فراہمی، واش رومز اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

گورنمنٹ مین پرائمری اسکول محمد عرس بھٹی کے ہیڈ ماسٹر پرسول جج کو آگاہ کیا کہ اسکول کی چھت گررہی ہے، اسکول میں فرنیچر کی کمی ہے جبکہ گزشتہ سال میں 46ہزار روپے کا کام کرایا ہے اور اسکول کی بائونڈری وال بھی بالکل نہیں ہے جس کے باعث مسائل پیش آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

سول جج نے ایس ایم سی ریکارڈ میں چیئرمین ایس ایم سی فنڈز کے دستخط نہ ہونے پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر پر برہمی کا اظہار کیا۔

جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول محمد عاقل بھرٹ میں دو کمروں پر مشتمل عمارت بالکل خالی ملی اسکول میں فرنیچر اور طلباء موجود نہ ہونے اور اسکول میں موجود ایک استاد کے پاس سروس کارڈ نہ ہونے پر سول جج نے تنبیہ کی۔ جبکہ گورنمنٹ پرائمری اسکول سید لیموں شاہ میں اسکول کی عمارت نامکمل ہونے، اسکول میں فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی اور ایس ایم سی فنڈز استعمال نہ کرنے اور بچوں کو تعلیم نہ دینے پر سول جج نے اسکول کے استاد ارشاد علی کلہوڑو پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ایس ایم سی فنڈز سے فوری طور پر فرنیچر اور اسکول کے لئے بلیک بورڈ کا بندوبست کیا جائے۔