صدر مملکت نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی" سیرت سٹڈیز " ریسرچ جرنل کو خصوصی ایوارڈ دیا

بدھ 6 دسمبر 2017 15:54

صدر مملکت نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی" سیرت سٹڈیز " ریسرچ جرنل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کنونشن سینٹر میں عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی" سیرت سٹڈیز " پر ریسرچ جرنل کو 2017کا بہترین تعلیمی اشاعت قرار دینے پر خصوصی ایوارڈ دے دیا ہے۔مجلے کے ایڈیٹر ،ْ ڈاکٹرمعین الدین ہاشمی نے صدر مملکت سے انعام وصول کیا۔

اِ س تقریب میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی بھی موجود تھے۔وزار ت مذہبی امور نے "اسلامی ریاست میں قومی قیادت کے رہنما اصول : سیرت کی روشنی میں"کے عنوان پر صوبائی اورآل پاکستان سطح پر آرٹیکلز لکھنے کے مقابلوں کا انعقاد کیا تھا۔ صوبائی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں یونیورسٹی کے ڈاکٹر احمد رضا نے بہترین آرٹیکلز لکھنے پر پہلا انعام حاصل کیا جبکہ ڈاکٹر عائشہ صنوبر اورنازیہ گوہر نے خصوصی انعامات حاصل کئے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان مقابلے میںاوپن یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر نے پہلا انعام حاصل کرلیا ہی،ْ اِسی طرح اوپن یونیورسٹی کو کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں پانچ قومی ایوارڈز دئیے گئے ۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اوراہداف کے حصول کے لئے اپنے فیکلٹی ممبرز کو مالی مراعات اور تعریفی اسناد دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہماری یونیورسٹی نے پانچ انعامات جیتے ہیں ،ْ جس پرہمیں فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے 14ریسرچ جرنل شائع کردئیے ہیں جبکہ تین جریدے اشاعت کے مرحلے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی پاکستان کی واحد جامعہ ہوگی جس کے ریسرچ جرنل کی تعداد 17ہوگی۔ فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی کے مطابق اوپن یونیورسٹی سیرت النبیؐ کے فروغ کے لئے تسلسل سے اقدامات کررہی ہے ،ْ سیرت النبیؐ کے فروغ کے لئے اِسی سال دو عالمی کانفرنسسز منعقد کرائی جاچکی ہیں جبکہ تیسری عالمی کانفرنس 14۔دسمبر کو منعقد کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :