کراچی میں پولیو وائرس کانیا کیس سامنے آگیا ،ْ رواں سال شہر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعدا ددو ہوگئی

بدھ 6 دسمبر 2017 12:46

کراچی میں پولیو وائرس کانیا کیس سامنے آگیا ،ْ رواں سال شہر میں پولیو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء) کراچی شہر میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد رواں سال کراچی میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کیکوآرڈی نیٹر فیاض جتوئی کے مطابق یو سی 4گڈاپ کے رہائشی غلام سخی کا 5ماہ کا بیٹا ذبیح اللہ پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے اور اس کی دونوں ٹانگیں متاثر ہوئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے تھے تاہم روٹین ایمونائزیشن نہیں ہوئی تھی اور بچے کی قوت مدافعت کم تھی جس پر وہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔فیاض جتوئی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں ۔

متعلقہ عنوان :