بالی وڈ فلم’’ مون سون شوٹ آؤٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

فلم 15 دسمبر کو آرہی ہے جس میں لرزہ خیز واقعات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے

بدھ 6 دسمبر 2017 11:54

بالی وڈ فلم’’ مون سون شوٹ آؤٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء) نواز الدین صدیقی کا ایک اور لرزہ خیز کردار۔ جنونی قاتل کے روپ میں جلوہ گر ہوکر دل دہلا رہے ہیں۔ بالی وڈ مووی مون سون شوٹ آؤٹ کے پہلے ٹریلر میں ایکشن اور تھرلر ہے۔

(جاری ہے)

کہانی ہے نوجوان پولیس افسر کی جو فرض شناس ہیں لیکن اپنے ہی ڈپارٹمنٹ کے لوگوں کی نظروں میں اجنبی ہوتا جارہا ہے۔ نواز الدین صدیقی مون سون شوٹ آؤٹ میں نظر آئیں گے جن کے گرد کہانی گھومتی ہے۔ بالی وڈ فلم 15 دسمبر کو آرہی ہے۔ جس میں لرزہ خیز واقعات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :