آصف علی زرداری کو ڈانس مس ایان علی نے سکھایا ؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 دسمبر 2017 11:09

آصف علی زرداری کو ڈانس مس ایان علی نے سکھایا ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے میں آصف علی زرداری نے زبردست رقص کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عارف حمید بھٹی سے سوال کیا کہ ان کو یہ ڈانس کس نے سکھایا ہو گا جس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مجھے صحیح سے یاد نہیں لیکن ایسا ڈانس میں نے ایان علی کے ایک گانے میں دیکھا تھا وہ بھی قریباً ایسا ہی کچھ ڈانس کر رہی تھیں جس طرح آصف علی زرداری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا 50واں یوم تاسیس منایا۔اور اسی سلسلے میں اسلام آباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں جیالوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ عارف حمید بھٹی نے ایان علی سے متعلق مزید کیا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :