چمن محمود آبادمیں فرنٹیئرکور بلوچستان کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 5 دسمبر 2017 23:42

چمن۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء) چمن محمود آباد کے علاقے میں فرنٹیئرکور بلوچستان کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مفت طبی کیمپ کا افتتاح ایف سی کے سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈئیر ندیم سہیل اور چمن ایف سی کمانڈنٹ کرنل محمد عثمان نے کیا، کیمپ میں ایف سی اور محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں غریب اور نادار مریضوں کا مفت علا ج کیا گیا اور ان کومفت ادویات بھی فراہم کی گئی، مریضوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی ، مفت میڈیکل کیمپ کے دوران ایف سی بلوچستان کی جانب سے غریب اور نادار افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اور بچوں کو کھلونے اور سپورٹس کا سامان بھی دیا گیا، ایف سی کے سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر سہیل نے محمودآباد اسپتال کے لئے لیبارٹری دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈئیر ندیم سہیل نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا مقصد غریب عوام جوکہ علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہوں ان کو صحت کی سہولتیں پہنچا نا ہوتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :