سرکاری ہسپتالوںمیں مریضوں کو مفت ادویات اور معیاری ٹیسٹوں کی سہولت سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 5 دسمبر 2017 23:40

لالہ موسیٰ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاو ا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوںمیں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، معیاری ٹیسٹوں کی سہولت اور بہترین خدمات کی فراہمی سے ان اداروں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود کو پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کریں اور اس مقصد کیلئے اپنے اداروں کو برانڈ بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گجرات پریس کلب میں منعقدہ ہیلتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہر الملک، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، صدر پریس کلب سے وقار گیلانی نے بھی اظہار خیال کیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر، سینئر صحافی طفیل میر، محمد یونس ساقی،سیکرٹری پریس کلب راجہ تیمور طارق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوںنے گجرات پریس کلب سے ضلع کونسل ہال تک آگاہی واک کی بھی قیادت کی ۔