اسسٹنٹ کمشنر نوشہروفیروز نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرکے مٹھیانی بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی کو ہٹا کر راستہ کلیر کردیا

منگل 5 دسمبر 2017 21:26

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ڈاکٹر وسیم علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہروفیروز سید مدثر شاہ نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئینوشہرو فیروز شہر میں مٹھیانی بائے پاس روڈ پر لگنے والی مویشی منڈی کو ہٹا کر راستہ کلیئر کروایا اور مویشی منڈی لگانے والے افراد ہدایات دیں آئندہ کسی بھی روڈ یا عوامی سہولت کی جگہ پر مویشی منڈی لگانے پر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی سہولت کے لئے ضروری انتظامات بھی کئے جائیں، اس موقع پر مویشی منڈی لگانے والے عرفان علی کھوسو نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ اگلے ہفتے سے مویشی منڈی کو مہران ٹائون میں ان کے ذاتی پلاٹ پر منتقل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بعد اذاں اسسٹنٹ کمشنرسید مدثر شاہ نے نوشہروفیروز شہر میں اللہ والا چوک ، پڈعیدن روڈ اور مورو روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات کو ہٹھانے کے لئے پولیس اور ٹائون ا نتظامیہ کے تعاون سے کاروائی کی اور اللہ والا چوک اور دیگر روڈوں پر قائم چنگچی رکشان اڈوں، ہوٹل و دکانو ں کے چھپروں اور ریڑہیوں کو ہٹوایا۔

متعلقہ عنوان :