پڈعیدن ٹائون کمیٹی کے پیپلز پارٹی کے 9 کونسلرز نے پارٹی قیادت کے غلط فیصلے پر استعفیٰ کا علان کر دیا

شہر کے ہم درد اور سچے انسان کو پڈعیدن ٹائون کمیٹی چیئرمین کا ٹکٹ دیا جائے بصورت دیگر ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہونگے ،واپس عوام کے پاس جائینگے ، کونسلرز

منگل 5 دسمبر 2017 21:26

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء) پڈعیدن ٹائون کمیٹی میں 13 دسمبر کو چیئرمین کے الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین شب کیلئے شکیل راجپر کوٹکٹ دینے کے فیصلے کے خلاف پڈعیدن ٹائون کمیٹی میں پی پی پی 8 اور ن لیگ کے ایک کونسلرز شہزادا ختر آرائیں،محفوظ راجپوت، باقر راجپوت، مرتضی راجپر، چوہدری شبیر حسین آرائیں ، شاہد شفیع آرائیں نے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

قیادت کو انتباہ کیا کہ اگر پی پی پی کے راشی کرپٹ کمیشن مافیا کونسلر شکیل راجپر کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ فلفور واپس نا لیا گیا تو تین دن کی مہلت کے بعد ،، دمادم مست قلندر ،، ہوگا ، کو نسلرز نے مشترکہ ھنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر پارٹی نے قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زر داری ۔

(جاری ہے)

فریال تالپر دیگرقیادت تین دن میں فیصلے پر نظر ثانی کرکے پڈعیدن چیئرمین کے لیے کسی دوسرے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا تو ھم تمام کونسلرز ٹان کمیٹی پڈعیدن کی کونسلرشپ سے استتعفی دے دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پڈعیدن ٹان کمیٹی کرپشن کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔اور ھم کسی کرپشن کا حصہ نہیں بنیں گے ۔پڈعیدن ٹان کمیٹی میں مبینہ لاکھوں روپے کے جعلی بلز پاس کرواکر پڈعیدن کے عوام کا پیسہ لوٹا جارھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی قیادت مطالبہ کرتے ہیں شہر کے ہم درد اور سچے انسان کو پڈعیدن ٹائون کمیٹی چیئرمین کا ٹکٹ دیا جائے بصورت دیگر ہم اس کابینہ کا حصہ نہیں ہونگے اور واپس عوام کے پاس جاینگے ۔

متعلقہ عنوان :