پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں قید قوت سماعت سے معذور پاکستانی نوجوان سے مسلسل رابطے میں ہے، دفترخارجہ

منگل 5 دسمبر 2017 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2017ء) بھارت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں قید قوت سماعت سے معذور پاکستانی نوجوان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، اور اسکی جلد رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہرفرید کوٹ میں قید نوجوان حسنین ولد جاویدکے سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار بھارتی وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ اور دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کونسلرفوزیہ منظور نے 21نومبر کو امرتسر میں حسنین سے ملاقات کی، معذور حسنین نے فوزیہ منظور کے ساتھ ملاقات کے دوران اشاروں کی زبان میں بتایا کہ اسکا تعلق پاکستان سے ہے اور اس نے پاکستانی کرنسی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کو فورا پہنچان لیا، فوزیہ منظور نے بتایا کہ قوت سماعت سے معذور حسنین نے اردو کے چند الفاظ لکھے جبکہ ہندی زبان سے نابلد تھا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور لڑکے کی جلد رہائی کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ۔شمیم محمود

متعلقہ عنوان :