بہاولپور، محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے 36 مستحقین بچیوں میں ساڑھے چار لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے

حکومت غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر اقدامات اٹھا رہی ہے ،مخیر طبقات کو بھی مذہبی فریضہ کے مطابق اپنے ارد گرد مستحقین کا خیال رکھنا چاہئے، ایم این اے میاں نجیب کا تقریب سے خطاب

منگل 5 دسمبر 2017 20:06

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2017ء) ممبر قومی اسمبلی میاںنجیب الدین اویسی نے کہا ہے کہ حکومت غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ مخیر طبقات کو بھی مذہبی فریضہ کے مطابق اپنے ارد گرد مستحقین کا خیال رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام مستحق بچیوں کو جہیز گرانٹ کی قرعہ اندازی کے بعد منتخب مستحق خواتین کو چیک دینے کی تقریب کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ 36مستحقین بچیوں میں مجموعی طور پر ساڑھے چار لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے جار ہے ہیں۔ اجلاس میں ایم این اے و ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات بیگم پروین مسعود بھٹی ، ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ایم پی اے حسینہ ناز،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایاز محمود لاشاری،صفیہ سلمان، فرزانہ طارق ، کرن انصاری، ثریا بی بی ،نسرین غوری ، رضیہ اور فرزانہ حمید نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :