عوامی مسائل کو حل کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،سینئر ایڈ وائزر وفاقی محتسب ڈاکٹر محمد فیاض احمد رانجھا

منگل 5 دسمبر 2017 19:34

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2017ء) عوامی مسائل کو حل کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار سینئر ایڈ وائزر وفاقی محتسب ڈاکٹر محمد فیاض احمد رانجھا نے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ہدایت پر دفتر صوبائی محتسب جہلم میں ضلع جہلم اور منڈی بہاؤدین کے رہائشیوں کی وفاقی سرکاری اداروں کے متعلق 24 شکایات کی سماعت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شکایات محکمہ سوئی گیس، واپڈا ، پاسپورٹ، پبلک ہیلتھ انجینرنگ، پوسٹل لائف انشورنس، اور نادرا کے متعلق تھیں۔کھلی کچہری میں منڈی بہاؤدین کے رہائشی ندیم احمد کا پاسپورٹ رینیو ہونے کے لئے عرصہ تین سال سے تاخیر کا شکار تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر وفاقی محتسب ڈاکٹر محمد فیاض احمد رانجھا نے متعلقہ حکم کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی تین دن میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور کیس جو کہ واپڈا سے منسلک 4 سال سے تاخیر کا شکار تھا، سینئر ایڈ وائزر وفاقی محتسب ڈاکٹر محمد فیاض احمد رانجھا نے واپڈا حکام کو ہدایت دیتے ہوئے 5 دن کے نوٹس پر موضع تور میں 200 کے وی کا ٹرانسفارمر لگانے اور 11بجلی کے کھمبوں کے علاوہ3مزید کھمبے لگانے کی ہدایت دی جس پر درخواست گزار نے اعتماد کا اظہار کیا۔ کھلی کچہری میں 24 میں سے 8 شکایات واپڈا کے متعلقہ تھی جبکہ 2 نادرا، 2 سوئی گیس اور دیگر متفرق محکماجات کے متعلقہ تھی۔درخواست گزاروں نے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی مثبت کاوشوں کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :